دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹرچینلز تباہ

دیامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ مقامی پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات، درخت، فصلیں، رابطہ پل، پن چکیاں اور واٹرچینلز تباہ ہوئے، شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔ چلاس میں گورنر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد…

دیامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

مقامی پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات، درخت، فصلیں، رابطہ پل، پن چکیاں اور واٹرچینلز تباہ ہوئے، شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔

چلاس میں گورنر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم رات سے ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں نے حکومت سے شاہراہِ قراقرم فوری طور پر ٹریفک کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0

About The Author

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

LHC rules Pera officials not immune from criminal law, upholds order for case registration

Naqvi says tried utmost to avert imposition of emergency in KP

KP Police issue operational guidelines to tackle riots, violent protests

Section 144 imposed in Rawalpindi, Murree for 30 days over security concerns