جس میں چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے خصوصی شرکت کی۔ اس روحانی، ثقافتی اور روایتی تقریب میں سندھ، بلوچستان سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے علاقے میں خوشی و عقیدت کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
عرس کی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، نائب صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ صدیق اکبر، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ علی اکبر کچیلو، معزز سماجی و قبائلی رہنما رجب رند، ستار بروہی، سلیم رند، خلیفہ عبداللہ رند، ہاشم رند، وڈیرا غفور رند، یوتھ کونسلر جاوید بروہی اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
عرس کا مرکزی اور سب سے دلچسپ حصہ روایتی کھیل "ملاکڑا” تھا، جس میں سندھ اور بلوچستان کے نامور پہلوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ دنگل کو دیکھنے کے لیے کراچی کے علاوہ اندرون سندھ و بلوچستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ تماشائیوں نے اس قدیم کھیل کی بھرپور پذیرائی کی، جو ہماری ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔
اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"منگھوپیر کی دھرتی روحانی، ثقافتی اور تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔ آج یہاں آ کر دلی خوشی ہوئی۔ افسوس کہ یہاں ایسے پروگرام کم منعقد ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی تقریبات کو مستقل بنیادوں پر فروغ دیا جائے، تاکہ نوجوان نسل اپنی روایات اور ثقافت سے جُڑی رہے۔”
ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب میں کہا:
"منگھوپیر ٹاؤن کے عوام محبت اور روایتوں سے جُڑے ہوئے ہیں۔ ایسے ثقافتی اجتماعات عوامی ہم آہنگی اور سماجی یگانگت کو فروغ دیتے ہیں، اور بلدیاتی قیادت ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔”
شرکاء نے شاندار انتظامات پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ آئندہ بھی اسی عزم و خلوص کے ساتھ اپنی روایات کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a comment