پریس ریلیز
ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا
نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کو ایس ایس پی آفس سکھر آمد پر سکھر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی
ایس ایس پی سکھر کی آمد پر آفیس سٹاف ، ڈی ایس پی لیگل اور تمام ہیڈ آف برانچز کے افسران نے والہانہ استقبال کیا۔
ضلع سکھر پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کرکہ محکماتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہیڈ آف برانچز سے تعارفی میٹنگ کی۔
ایس ایس پی سکھر نے دفتر اسٹاف سے مخاطب ہوکر کہا کہ شہریوں سے بلند اخلاق سے پیش آنے کو یقینی بنایا جائے اور ان کے مسائل اولین بنیاد پر حل کئے جائیں۔اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی
مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض منصبی محنت ،لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا
ترجمان سکھر پولیس