+مورخہ8 اپریل 2022 کو کینٹ ٹریفک سیکشن پر افطاری کا اہتمام کیاگیا ۔ جس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جناب احمد نواز صاحب، ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ جناب غلام نبی کیریو، ڈی ایس پی ٹریفک آپریشن اینڈ سیکیورٹی ، ڈی ایس پی ٹریفک صدر، ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی اور دیگر سینئیر افسران وجوانوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے رمضان المبارک میں ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا انکی تعریف کی بعد از احمد نواز صاحب ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کے ہمراہ افطار کیا۔ افطاری کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ شہر میں کسی بھی مقام پر خاص کر رمضان المبارک میں ٹریفک متاثر نہ ہو، تاکہ عوام اپنی منزل پر باآسانی پہنچ سکیں۔ آج کینٹ ٹریفک سیکشن پر افطاری کا اہتمام ٹریفک پولیس کے افسران و جوان کے ہمراہ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد کی گئی ہے۔