کراچی ٹریفک پولیس کو بین الاقوامی معیار پر استوار کئے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کی سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کے افسران و ملازمان سے خطاب۔ کراچی ٹریفک پولیس محدود وسائل اور درپیش مشکلات کے باوجود ملک کی دیگر ٹریفک فورسز سے بہتر کام کر رہی ہے۔ ٹریفک پولیس ایک سروس ڈلیوری یونٹ ہے اور روڈ یوزرز اسکے کسٹمر ہیں، جنکا اطمنان ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ اہلیت کا معیار تصور کیا جائیگا۔ اس وقت ٹریفک پولیس کی جانب سے بین الاقوامی آٹومیٹڈ e-challaning کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے جس کے مطابق ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کو کیمرہ کے ذریعے ریکارڈ کر کے شہری کے گھر اور اسکے فون پر چالان ترسیل کیا جا سکے گا۔ سندھ پولیس ٹریفک اہلکار کیلئے باڈی کیمرہ حاصل کر رہی ہے جس کے ذریعے ٹریفک پولیس افسر چالان کی کارروائی کو ریکارڈ کیا جائیگا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے نیز پولیس اہلکار کے رویے کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اپنے محدود وسائل کو ایسے علاقوں میں استعمال کریں جہاں روڈ یوزرز کی تعداد زیادہ ہو تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے ریلیف دیا جا سکے، فرض کی انجام دہی کے دوران عوام سے بلا تفریق اچھے اخلاق اور برتاؤ سے پیش آئیں، شہریوں کو ہر ممکن سہولت دیں اور ٹریفک کی روانی کی بحالی کو یقینی بنانا ٹریفک پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ کسی بھی زحمت یا پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915پر کال کریں ۔جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئےہمہ وقت موجود ہیں.
کراچی ٹریفک پولیس کو بین الاقوامی معیار پر استوار کئے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کی سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کے افسران و ملازمان سے خطاب۔
خبربابت پنھنجا تاثرات ونڊيو!
+1
+1
+1
Leave a comment